جے ایم سی کے مئیر گورنر سے ملاقی

 جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کے ساتھ جموں شہر کو صاف ستھرا بنانے اور لوگوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات بہم پہنچانے کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر کا عہدہ سنبھالنے پر چندر موہن گپتا کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ جموں شہر کو مزید خوبصورت بنانے  کے ساتھ ساتھ اسے آلودگی سے پاک کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔