جے ایم سی کی غیر قانونی تجاوزات مخالف مہم

 جموں / / کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمار کی ہدایت پر جوائنٹ کمشنر ایڈمنسٹریشن راجیش شرما ،کے اے ایس  نے چیف اینفورسمینٹ آفیسر راجیش گپتا ،انفورسمینٹ آفیسر کامنی کمار، اور انفورسمینٹ سٹاف  کے ہمراہ  ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم میںجموں شہر کے مختلف حصوں کا طویل دورہ کیا۔مہم کے دوران ٹیم نے پایا کہ دو  دوکانوں کو ناجائز طریقہ سے تعمیر کیا جا رہا تھا ۔جے ایم سی نے ان دوکانوں کو قاسم نگر جموں میں افرادی قوت اور مشینوں کی مدد سے منہدم کیا۔منہدم کی کاروائی میں باہو فورٹ پولیس اسٹیشن کے پولیس فورس کی مدد حاصل کی گئی.ٹیم نے ترکوٹہ نگر میں ایک گلی پر ناجائز طور سے گیٹ کھڑا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ .جموں میونسپل کارپوریشن نے عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ ناجائز تعمیرات سے اجتناب کریں بصورت دیگر ناجائز ڈھانچے کو رایا جائے گا یا اسے سر بمہر کیا جائے گا۔جے ایم سی نے عوام سے مزید التماس کی ہے کہ وہ بلڈنگ میٹیریل سڑکوں/گلیوں میں اکٹھا نہ کریں کیونکہ اس سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں روکاوٹ آتی ہے۔