جے ایم سی کی جانب سے کٹرہ میں طبی کیمپ کا اہتمام

جموں //گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی جانب سے کٹرہ کے ویشیو آتمہ یوگا آشرم میں مریضوں کیلئے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ڈاکٹر سشیل گپتا کی قیادت میں لگائے گئے اس طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے مریضوں کا طبی معائینہ کرنے کے علا وہ ان کو ادویات و قیمتی مشورے بھی دئیے ۔جموں پروینس نیوز پیپر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے لگائے گئے اس طبی کیمپ کے دوران 250سے زائد مریضوں کا معائینہ کیا گیا ۔طبی کیمپ کے دوران امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر سشیل گپتا نے مریضوں کو قلبی امرایض اور ان کے بچائو کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مختلف احتیاطی تدبیروں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔اس موقعہ پر ڈاکٹروں کے علا وہ آل انڈیا نیو زپیپر ڈسٹیریبویشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر میں سنجیو کرانی ،کیول کرشن ،راجپال ورما ،رومیش کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔