جے ایم سی مئیر کا بخشی نگر علاقہ کا دورہ

جموں //شہر کے لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے  پیر کے روز وارڈ نمبر 27اور28، مہیش پورہ،بخشی نگر، گڑھا بخشی نگروغیرہ علاقوںکا دورہ کیا اور مکینوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے انکی شکایات و مسائل کی جانکاری حاصل کی۔س موقعہ پر مکینوں نے جو مسائل پیش کئے ،اُن میں گلیوں کی مرمت ، آوارہ مویشوں کو اُٹھانے، مزید صفائی کرمچاریوں کی تعیناتی، ناقص صحت و صفائی، لائٹوں کو نصب کرنے کے مسائل شامل ہیں۔دورہ کے دوران انکے ہمراہ بی جے پی کے وارڈ صدر کے علاوہ جے ایم سی کی متعدد ونگوں کے افسراں و اہلکار بھی تھے۔مئیر نے موقعہ پر ہی عوامی مشکات کو جنگی پیمانہ پر حل کرنے کی ہدایت دی۔دوکانداروں کو کوڈا کرکٹ کوڑے دان میں پھینکنے کی ہدایت دی گئی اور پالی تھین کا استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی ،تاکہ شہر کو صاف وشفاف رکھا جا سکے۔