جی20| کولگام میں بائیک ریلی نکالی گئی

کولگام//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس (ڈی وائی ایس اینڈ ایس) کولگام نے آج جی 20 سمٹ کے بینر تلے ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا۔ریلی کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے یہاں منی سیکرٹریٹ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔تقریب میں ضلع بھر سے 100 سے زائد بائیکرز نے شرکت کی۔اس موقع پر DYSSO اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔