لندن //ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ۔7 کے اجلاس کے کل دوسرے روز شرکا کے درمیان کسی نئی عالمی وبا سے بچنے کے لئے ایک متفقہ حکمت عملی پر اتفاق رائے ہو گیا۔برطانیہ کے علاقے کاربِس بے میں گذشتہ روز شروع ہونے والے تین روزہ اجلاس میں کل شرکا کے درمیان کسی نئی عالمی وبا سے بچنے کے لئے ایک متفقہ حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا۔تاہم اس اجلاس کے فیصلے ’کاربِس بے ڈیکلریشن‘ کی تفصیلات کل جاری کی جائئں گی۔اجلاس میں رکن ممالک نے غریب ممالک میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کے ’دوبارہ بنائیں بہتر دنیا‘ نامی امریکی پراجیکٹ پر بھی اتفاق کیا۔یہ پراجیکٹ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوے (بی آر آئی) کے مقابلے میں لایا جارہا ہے۔کل کے دیگر اہم موضوعات میں چین اور روس کی وجہ سے لاحق چیلنجز بھی شامل ہیں۔اجلاس کے پہلے دن رکن ممالک نے غریب ملکوں کے لیے کورونا ویکسین عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔آج اس اجلاس کا آخری دن ہے، جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے جڑے خطرات اور مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔