جی کے کمیونکیشنز ایچ آر سربراہ محمد صدیق کو صدمہ

سرینگر// بٹہ مالو کے معروف روحانی بزرگ پیرجلال الدین المعروف لالہ صاحب کا منگلوار کوانتقال ہوگیا۔مرحوم گریٹر کشمیر کمیونیکشن کے ہیومن ریسورس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ محمدصدیق کے برادراکبر تھے ۔ان کی نمازجنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے ۔وہ حضرت شیخ دائود خدمت خلق فائونڈیشن کے چیئرمین تھے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تعزیت پرسی صرف تین روزتک ہوگی اوراجتماعی فاتحہ خوانی آبائی قبرستان واقع بازار بٹہ مالوہ میں جمعۃ المبارک14اگست کودن کے 2بجے انجام دی جائے گی۔کووِڈ- 19عالمگیر وباء کے پیش نظر اس کے بعد مرحوم کے گھر پر کوئی اجتماعی مجلس منعقد نہیں ہوگی۔اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر کے عملے کی ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیاگیااوران کے روح کے ابدی سکون کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اوردعاکی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔