نئی دہلی// کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے معیشت میں اصلاح کے اچھے اور تیزرفتار کے منصوبے نہیں کئے ہیں لہٰذا ملک کی معیشت شدید کساد بازاری کے دور میں ہے اور اسی سبب رواں برس 2021-22 کے دوران مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) شرح نمو پانچ فیصد سے آگے نہیں بڑھے گی۔ کانگریس کے سینئر رہنما سابق وزیرخزانہ پی چدمبر، سینئر رہنما ملک ارجن کھڑگے اور جے رام رمیش نے جمعرات کو یہ پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں اندیشہ ہے کہ وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کے پاس ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے، لہٰذا وہ لیپا پوتی کرکے 2021-22 کے لیے بجٹ میں محض سنہری کہانی بنانے کی کوشش کریں گی۔ بے بنیاد حقائق کے ساتھ وزیرخزانہ 2021-22 کا بجٹ جھوٹے اعداد و شمار کے پلندے کے بطور پیش کریں گی اور ان کا بجٹ تخمینہ ایک مایاجال ہوگا۔
جی ڈی پی2021-22 میں، پانچ فیصد سے آگے نہیں بڑھے گی:کانگریس
