جی ڈی پی کی شرح 6.5 رہنے پر راہل کا مودی، جیٹلی پر نشانہ

 نئی دہلی// کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس سال جی ڈی پی کی متوقع شرح 6.5 فیصد رہنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر طنز کرتے کہا کہ وزیر اعظم کی تقسیم سیاست کی وجہ سے ہندوستانی معیشت کے مختلف پیرامیٹر میں تیزی سے کمی آئی ہے ۔نئی حکومت کے دور میں نئی سرمایہ کاری، بینکوں کی ساکھ میں اضافہ، روزگار اور زراعت کی جی ڈی پی ،ویلیو اڈیڈ سروس میں کمی اور مالی خسارہ کے مسلسل بڑھنے کے معاملہ میں نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر مسٹر گاندھی نے آج کہا '' وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور مسٹر مودی کی خاص جوڑی نے 'گروس ڈسٹری بیوشن ' (جی ڈی پی) اپنانے کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری کی تعداد 13 سال کی کمترین سطح پر پہنچا دی ہے ،بینک ساکھ 63 سال کی کمترین سطح پر، روزگار 8سال کی کمترین سطح پر اور زراعت کی جی ڈی پی ،ویلیو ایڈیڈ سروس اضافہ میں 1.7 فیصد کی کمی آئی ہے۔