جی ایم سی راجوری میں پہلا کولیسسٹکٹومی کیاگیا

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے ایسوسی ایٹڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بزرگ مریض پر پہلی بارکولیسسٹکٹومیکا طریقہ کار انجام دیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر وسیم (اسسٹنٹ پروفیسر ریڈیالوجی) کر رہے تھے اور اس کی معاونت ڈاکٹر ساجد (اسسٹنٹ پروفیسر سرجری) اور ڈاکٹر ارشد نے کی۔جس مریض پر یہ عمل کیا گیا وہ 65 سال کا مرد مریض ہے جو ریڑھ کی ہڈی کی تپ دق کا مریض ہے ۔ڈاکٹروں نے کہا کہ مذکورہ مریض طبی طور پر سرجری کے لئے نااہل تھا۔