جیو کو تین ممتاز ایوارڑ زسے نوازا گیا

نئی دہلی//  موبائل خدمات فراہم کرنے والی ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ کو ممتاز گولڈن گلوب ٹائیگرس ایوارڈ۔2019سے نوازا گیا ہے ۔ ریلائنس جیو کو موبائل خدمات فراہم کرانے میں سرفہرست رہنے ، انڈیا کا اسمارٹ فون اور گیمنگ پلیٹ فارم جیو کرکٹ پلے ایلانگ جیو کے لئے یہ ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ جیوڈیجیٹل سروس کو ‘ہر جگہ ہرشخص’ کو جوڑنے کے اس کے مشن کے پیش نظر یہ تین ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ ریلائنس جیوانفوکوم لمیٹڈ دنیا کی سب سے بڑی موبائل نیٹورک فراہم کرنے والی کمپنی ہے ۔ یہ ہندستان کی سب سے بڑی وائرلیس براڈبینڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے ۔ جیو کرکٹ پلے ایلانگ (جے سی پی اے ) کو بہترین مہم۔ ایڈورٹائزنگ ان موبائل گیمنگ اینوائرنمنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ جیو کرکٹ پلے ایلانگ کے ذریعہ لوگ اپنے موبائل اسکرین کو ٹیلی ویزن کی لائیو نشریات سے جوڑ سکتے ہیں۔ جیو فون کو انڈیا کا اسمارٹ فون ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ۔ جیو فون ان لوگوں کو دھیان میں رکھ کر لانچ کیا گیا ہے جو شخص اسمارٹ فون رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے ۔ اس فون کے ذریعہ ہر ایک ہندستانی کو ڈیجیٹل سروس سے لیس کرنا ہے ۔ دی گولڈن گلوب ٹائگرس ایوارڈ 2019ملائشیا کے کوالالمپور میں ایک رنگا رنگ پروگرام میں دیئے گئے ۔(یو .این .آئی)