جیو فون ’نکئی سپیریئر پراڈکٹ سروس ایوارڈ‘سے سرفراز

جموں //مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس کی جانب سے متعارف جیو فون کو ’نکئی سپیریئر پراڈکٹ سروس ایوارڈ2018سے سرفراز کیا گیا ۔اس سلسلہ میں جاپانی جریدے کی ایک ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ’نکئی سپیریئر پراڈکٹ سروس ایوارڈ‘جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی اور سستی ایجاد جیوفون کو دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کو سستے داموں پر فون کال کے علا وہ انٹر نیٹ کی سہولیات بھی دستیاب رکھی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ ملک کے مواصلاتی نظام میں انقلاب لانے والے مکیش امبھانی کی جانب سے ستمبر 2016میں جیو کا سستا ترین موبائل فون متعارف کیا گیا تھا جو کہ مارکیٹ میں صرف 15سو روپے کی قیمت میں صارفین کیلئے دستیاب ہے ۔نکئی ایشیائی جائزہ رپورٹ کے مطابق 2016میں ریلائنس جیو کی جانب سے شروع کردہ موبائل سہولیات کے بعد جولائی 2018تک کمپنی کے پورے ملک میں 25ملین صارفین مذکورہ موبائل فون استعمال کر رہے تھے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ’نکئی سپیریئر پراڈکٹ سروس ایوارڈ‘1982کے بعد ہر بر س ملک میں نئی ایجاد و مصنوعات کے سلسلہ میں دیا جاتا ہے ۔