جیم کیش وہیکل ایڈس نے نئی ویگن آر کی نقاب کشائی کی

 سرینگر//جیم کیش وہیکل ایڈزنے بدھ کو یہاں ویگن آر تھرڈجنریشن کی نقاب کشائی کی۔اس موقعہ پر جموں کشمیر بنک کے صدرراکیش گندوترہ ،جیم کیش کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان احمد،بشیراحمد سیندروکلسٹر ہیڈ،جمیل قادری برانچ ہیڈ ریذڈنسی روڈ،اعجازقیوم اور جیم کیش انتظامیہ کے اعلیٰ اراکین موجود تھے ۔عرفان احمد منیجنگ ڈائریکٹر جیم کیش وہیکل ایڈزنے اس موقعہ پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنے کامیاب ترین ماڈلوں کی تازہ ترین پیش کش کی نقاب کشائی کررہے ہیں ۔سالہاسال سے ویگن آر22لاکھ کنبوں کاانتخاب بن چکی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ نئی ویگن آر نئے ڈئزاین کے ساتھ کشمیر میں مقبولیت حاصل کرے گی۔ نئی ویگن آر کار میں سلامتی اور تحفظ کے کئی نئے فیچرز ہیں ۔اس کار میں طاقتور1.2Lانجن نصب ہے  اور یہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ مسافت طے کرتی ہے۔نئی ویگن آر کار1.2Lانجن کے ساتھ21.5میل ایک لیٹر ایندھن کے ساتھ مسافت طے کرتی ہے جبکہ1.0L انجن کے ساتھ یہ گاڑی22.5کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔