سرینگر//جیش محمد نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاروائی طلحہ رشید، محمد بھائی، کمانڈر نور محمد تانترے اور دیگر بقول ان کے شہدائے کشمیر کی ہلاکت کا بدلا لینے کے لئے انجام دی گئی ہے۔جیش نے کہا ہے کہ ایسے حملے آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔ادھرلشکر طیبہ چیف محمود شاہ نے کہ عسکریت پسندوں نے اپنا حق ادا کر دیا ہے۔ترجمان لشکر طیبہ ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی جانب سے بیان کے مطابق چیف لشکر طیبہ نے کہا کہ ہندوستان سمجھتا ہے آپریشن آل آؤٹ کرکے وہ تحریک آزادی جموں کشمیر کو ختم کر لیں گے تو یہ صرف انکی خام خیالی سے زیادہ کچھ نہیں، باوجود بھارت کی طرف سے پورا زور لگائے عسکری جوان اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں سو فیصد کامیاب ہوتے ہیں جو کہ بھارتی فورسز کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
جیش کی ذمہ داری لشکر کا خراج عقیدت
