مرزا پور// اتر پردیش کے ضلع مرزا پور کی عدالت نے جہیز قتل معاملہ میں شوہر ، ساس اور سسر کو عمر قید کی سزا سنائی اور 30۔30 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔استغاثہ کے مطابق ہلیہ علاقہ کے مجھیگوا گاؤں کے رہنے والے چھلو نے اپنی لڑکی کنچن کی شادی اسی علاقہ میں پڈریا گاؤں کے رہنے والے شنکر کے ساتھ کی تھی ۔ استغاثہ فریق کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی جہیز کی خاطر کنچن کو اذیتیں دی جاتی تھیں ۔ آخرکار اسے 28 نومبر 2015 کو قتل کردیا گیا ۔مقتولہ کے والد نے اس معاملے کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ معاملے کی شنوائی کے دوران استغاثہ فریق کے ذریعہ پیش کئے گئے نو گواہوں اور دیگر ثبوتوں کی بنیاد پر کل اسپیشل سیشن اور ضلع جج آلوک پانڈے نے شوہر شنکر ، سسر بہادر اور ساس ستابی دیوی کو ملزم قرار دیتے ہوئے تینوں کو عمر قید کے علاوہ 30 ۔30 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔