جہلم کپ سیر 2021

  بارہمولہ //  سیر سوپور کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں سید سپورٹس سیر نے رائل سٹرائکرس بابا ریشی کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار طریقے سے میچ اپنے نام کر لیا۔ٹاس رائل سٹرائکرس بابا ریشی نے جیت لیا اور بلے بازی کا فیصلہ کیا۔رائل سٹرائکرس بابا ریشی کی ٹیم مقررہ بیس اورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 102 رن بنانے میں کامیاب ہوگئے۔رائل سٹرائکرس بابا ریشی کی جانب ہلال احمدواحد بلے باز رہے جس نے کسی حد تک سید سپورٹس سیر کے گیند بازوں کا سامنا کیا اور 24 رنز بنائے۔سید سپورٹس سیر کی جانب سے سہیل نے عمدہ گیندبازی کرتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ صہیب ،نصیر اور یعقوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سید سپورٹس سیر نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 9 اوورمیںجیت درج کی۔یعقوب نے دلکش اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 56 رن بنائے جبکہ رقیب 28 رن بنائے۔یعقوب کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔