جہلم سے ایک لاش برآمد، دوسرے کی تلاش جاری

 
  سری نگر//ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ڈوبنے والے بانڈی پورہ کے دو بھائیوں میں سے ایک کی لاش نکالی گئی۔
 
انہوں نے بتایا کہ ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ آج صبح ڈوب گئے اور جلد ہی ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
 
انہوں نے بتایا کہ ہلال احمد ملہ ولد منظور احمد ملہ لارواگھاٹ بانڈی پورہ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
 
ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے دوسرے کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔