جہلم سٹیڈیم بارہمولہ جنرل بپن روات کے نام سے منسوب

 فیاض بخاری

بارہمولہ//جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ کے مشہور جہلم سٹیڈیم جانباز پورہ کو سابق فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے نام سے منسوب کردیا ہے۔اس سلسلے میںجمعہ کو ایک سرکاری حکم نامہ زیر نمبر DivCom/Dev/ 116-A/ 2033/17334- 35اجراء ہوا ہے جس کے مطابق جہلم سٹیڈیم جانباز پورہ بارہمولہ کو اب جنرل بپن راوت سٹیڈیم سے اب یاد کیا جائے گا۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نام کی تبدیل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے ریکارڈ میں ترمیم سمیت فوری ضروری اقدامات کریں گے۔صوبائی کشمیر کو سٹیڈیم کے نام کے سلسلے میں ایک مناسب تقریب کا انعقاد کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔معلوم رہے کہ بین راوت بارہمولہ میں فوج کے کمانڈر5 سیکٹر آر آر ، جی او سی 19 انفنٹری ڈیویژن بارہمولہ اور سرینگر میں 15 ویں کور کے کمانڈر کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔