جموں// گورنر این این ووہرا نے ریاست کے اسپتالوں، بڑے بڑے کاروباری مراکز اور مالز کا سیفٹی آڈٹ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی بڑی عمارت سیفٹی آڈٹ پر پورا نہیں اترتی ہے اسے فوری طور پر سیل کیا جائے۔ممبئی میں کل رونما ہوئی آگ کی ایک ہولناک واردات جس میں کافی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، کے تناظر میں این این ووہرا نے ریاست کے چیف سیکرٹری بی بی ویاس سے کہا ہے کہ وہ تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو فوری طور ہدایت دیں کہ وہ اونچی عمارتوں میں فائیر سیفٹی آڈٹ کرائیں یا پھر جن عمارتوں کو ڈھہ جانے کا خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے خاص طور پر فائر سیفٹی آڈٹ ہسپتالوں، شاپنگ مراکز اور مالز میں کرائے جانے کیلئے کہا ہے۔گورنر نے کہا کہ اُن تمام عمارتوں کو سیل کیا جانا چاہئے جن کے گرنے یا جہاں آگ لگنے کا خطرہ ہویا پھر جہاں آگ بجھانے کیلئے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔
’جہاں فائر سیفٹی نہیںان عمارات کو سیل کیا جائے‘
