جہانگیر چوک فلائی اور پر میگڈم اکھڑ گیا

 سرینگر // شہر کی متعدد سڑکوں پر اگرچہ محکمہ تعمیرات عامہ نے میکڈم بچھایا ہے تاہم جہانگیر چوک فلائی اورکی طرف کوئی بھی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔اس فلائی اور کئی جگہوں پرمیکڈم اکھڑ گیا ہے اور کئی جگہوں پر گہرے کھڈ پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ فلائی اور سے روزانہ انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران اور گورنر کے مشیروں کے قافلے گذرتے ہیںمگر اس کے باوجود بھی ان کی نظریں ان کھڈوں پر نہیں پڑرہی ہے۔ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ فلائی اور پربنے کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان ہوتا ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر شہر کی متعدد سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام رات کے دوران کیا جا رہا ہے، تو فلائی اور کے اس حصہ پر بھی تارکول بچھایا جانا چاہئے ، تاکہ دوران سفر لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔