جہانگیر چوک سے بمنہ تک ٹرانسپورٹ کی قلت

سرینگر// جہانگیر چوک سے بمنہ تک معقول ٹرانسپورٹ سروس دستیاب نہ ہو نے اور اورلوڈنگ کے نتیجے میں طالب علموں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ اس صورتحال کا ناجائز فائدہ آٹو رکھشاوالے اْٹھاتے ہیں جو مجبور مسافروں سے پچاس روپے کے بجائے سو روپے طلب کرتے ہیں ۔ جہانگیر چوک سے خمینی چوک ،بمنہ ڈگری کالج، غوثیہ کالونی ، ہمدانیہ کالونی اور خمینی چوک تک مسافر گاڑیوں کی قلت پائی جاتی ہے۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ جہانگیر چوک میں گاڑیاں اوور لوڈ ہوجاتی ہیں جہاں سے سکول جانے والے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ انہوںنے کہا کہ اس روٹ پر چلنے والی گاڑیوں میں اورلوڈ نگ کی وجہ سے کسی اوراسٹا پ پر نہیں رکتی ہیں۔ دریں اثناء خمینی چوک سے بڈگام، میرگنڈ، سبدن اور ڈورو وغیرہ کے مکینوںکیلئے ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلہ کی طرف فوری توجہ دیں تاکہ لوگوں کو راحت ملے۔سی این ایس