جہانگیر۔رامباغ،ٹی آر سی منی فلائی اووروں کی تعمیر

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے اِرا کے آفیسروں اورانجینئروں پر جہانگیر چوک۔رامباغ ٹی آر سی منی فلائی اووروں کے کام میںسرعت لانے کے لئے دوہرے شفٹوں میںکام کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ عام لوگوں کے علاوہ سیاحوں کو راحت مل سکے۔صوبائی کمشنر نے یہ ہدایت کل ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران دی جس میں ان اہم پروجیکٹوںکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وسیع کام کے پیش نظر صوبائی کمشنر نے اضافی افرادی قوت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوںنے کام کی پیش رفت کی مناسبت سے صوبائی کمشنر کے دفتر میں روزانہ بنیادوں پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس سلسلے میں آگے کی کارروائی عمل میںلائی جاسکے۔صوبائی کمشنر نے انجینئروں اور ٹھیکیداروں پر فنڈس کے منصفانہ استعمال پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ ان فلائی اووروں کی تعمیر سے شہر سرینگر میں ٹریفک کا دبائو کم ہوگا اور ٹریفک کی نقل وحرکت میں باقاعدگی آئے گی۔ا س دوران سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وی سی نے بتایا کہ اولڈ سٹیٹ موٹر گیراجز لال چوک میں امرت سکیم کے تحت کثیر سطحی پارکنگ کے لئے 30کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے۔