جھیل ڈل علاقہ کیلئے 24کروڑ روپے کا سیوریج پروجیکٹ

 سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر عابد رشید شاہ کی صدارت میںمنعقدہ ایک میٹنگ میں جھیل ڈل کے گردونواح میں بھارت سرکار کی طرف سے امرت سکیم کے تحت منظور کئے گئے 24کروڑ روپے کے سیوریج پروجیکٹ کی عمل آوری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس پروجیکٹ کے دائرے میں سید کدل،ممہ خان،نائد یار،گور پورہ،جوگی لنکر،چودھری باغ،دولت آباد،آبی نائو پورہ اور بچھوارہ علاقوں کو لایاجارہا ہے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے یو ای ای ڈی پر عام لوگوں کے لئے جانکاری پروگرام شروع کرنے پر زوردیاجاسکے۔ایس ای یو ای ای ڈی پر پروجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے روڈ کِٹس ،ٹریفک ڈائیورژن پروجیکٹ کی تکمیل میں حائل بجلی کی کھمبوں اورپائپ لائنوں کو ہٹانے کے سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے اس اہم پروجیکٹ کی عمل آوری کے لئے عام لوگوں سے بھرپور تعائون طلب کیا۔