بانڈی پورہ//لہروال پورہ بانڈی کے دونوجوان جھیل میں غرق آب ہوگئے تاہم ایک خود کو بچانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرا پانی میں غرق آب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ لہروال پورہ بانڈی پورہ کے دونوجوان سنیچرصبح 6بجے جھیل ولر سے ریت نکالنے کے دورا ن غرق آب ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ وسیم احمدملہ ولد عبدالخالق عمر25سال اوربلال احمدڈارولدعبدالعزیزعمر20سال صبح6بجے جھیل سے ریت نکالنے گئے تھے اور اس دوران ڈوب گئے ۔بلال احمدکے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بچنے میں کامیاب ہوگیااورجب وسیم کو پانی میں نہیں پایا،توواپس بستی میں پہنچ کر اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔اگرچہ گائوں کے تمام لوگ ولر جھیل میں اُسے تلاش کرنے پہنچے لیکن آخری اطلاع ملنے تک نوجوان کو کہیں سراغ نہیں ملا۔