سرینگر//جھیلوں اور دیگر آبی ذخائر کے ہفتہ تحفظ کی مناسبت سے کل لائوڈا کے اہتمام سے نشاط علاقے میں ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر وائس چیرمین لائوڈ اکٹر حفیط مسعودی شاہ نے جھیلوں کے ہفتہ تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو آبی ذخائر کے تحفظ کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو جھیلو ں میں کوڑاکرکٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے کئے جارہے اقدامات میں اپنا بھرپور تعائون دینا چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ جھیلوں کے ہفتہ تحفظ کو منانے کا مقصد لوگوں کو آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے آگے لانے کے لئے ترغیب دینا ہے۔ ورکشاپ میں بڑی تعدا دمیں عام لوگوں کے علاوہ طلبأ وطالبات نے بھی شرکت کی۔
جھیلوں کے ہفتہ تحفظ پر ورکشاپ کا اہتمام
