جھنگڑ میں ولیج ڈیفنس کمیٹی اراکین کی تربیت

نوشہرہ // ایل سی کے قریب مکینوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوج کی جانب سے جھنگڑ علاقہ کے ولیج ڈیفنس کمیٹی اراکین کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ۔نوشہرہ بریگیڈ کے زیراہتمام، جھنگر بٹالین مقامی لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔اس دوران کمیٹی اراکین کو جہاں مختلف نوعیت کے ہتھیار چلانے کی تربیت فراہم کی گئی وہائیں دھماکہ خیز مواد کے سلسلہ میں بھی بیدار کیا گیا ۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں اور سکول کے بچوں اور بچیوں کو شامل کرنا اور ہتھیاروں کو چلانے کے طریقے بتائے گئے تاکہ نوجوانوں میں ہمت اور جوش و جذبہ پیدا ہو سکے ۔مقامی لوگوں نے بھارتی فوج کی جھگڑ بٹالین کی طرف سے چلائے جانے والے اس آگاہی مہم کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مذکورہ نوعیت کے پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا رہے گا ۔