جھلاس پونچھ میں بجلی کے ناجائز استعمال کیخلاف کارروائی

پونچھ//بجلی چوری کے خلاف پونچھ میںمحکمہ بجلی کی کاروائیاں مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔اس دوران اے ای ای محمد فضل کی قیادت میں محکمہ بجلی کے ملازموں کی ایک ٹیم نے جھلاس کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے غیر قانون طور پر بجلی کی لائنوں پر ڈالے گئے کنڈے کی تاریں اور ہیٹر بائلر اور دیگر الیکٹرانک اشیاء ضبط کی۔ تفصیلات کے مطابق اس کاروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے اور چوری کر کے بجلی استعمال کرنے والوں کی بجلی منقطع کردی گئی۔متعلقہ افسروں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا کم استعمال کریں ،اضافی بلپ نہ جلائیں ، ہیٹر ، باہئلر اور دیگر الیکٹرانک اشیاء بغیر اجازت کے استعمال نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح بجلی کا لوڈ بڑھ جاتا ہے جو غیر اعلانیہ کٹوں کا باعث بنتا ہے اور کبھی کبھی اس کی وجہ سے بجلی کے ٹرانسفارمر جل بھی جاتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی لوگوں کو بلا ناغہ بجلی فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے لیکن لوگ جب تک محکمہ کا تعاون نہ کریں گے اور بجلی کی چوری ختم نہ ہو گی تب تک یہ ناممکن ہے۔