سرینگر// جھجر کوٹلی اد ھمپور کے قریب حراست میں لئے گئے محمد اقبال کی رہا ئی کے حق میںپھٹلی پورہ پکھر پورہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہر ے کرتے ہوئے اسکی رہائی کامطالبہ کیا ہے ۔ گزشتہ ہفتے جھجر کوٹلی ادھمپور کے قریب فورسز پارٹی پر فائر نگ کے ایک واقعہ کے بعد پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور ریاض احمد پلوامہ اور کنڈیکٹر اقبال احمد راتھرولد عبدالخالق راتھر کو گرفتار کیاتھا۔ اقبال احمدکے آ بائی علاقہ پھٹلی پورہ پکھر پورہ بڈ گام میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ا سکے رشتہ داروںنے اسکی رہا ئی کے حق میں زوردار احتجاج مظاہر ے کئے ۔مظا ہرین ’’اقبال کو رہا کرو‘‘’’ــ ــوہ بے قصورــہے‘‘ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی کہاں ہے ‘کے نعرے بلند کررہے تھے۔ احتجاج کے دوران اسکی والدہ نے بتایاکہ و ہ ا س وقت حیرت میں پڑ گئے جب انہوںنے سو شل میڈیا پر دیکھا کہ اسے ٹر ک سے گرفتار کر لیاگیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ انہیں اس بات کے شک و شبہا ت ہیں کہ شاید اسے گھر جا نے کے دوران گرفتار کرکے اس جھڑ پ میں ملوث قرار دیے جانے کی غرض سے جموں پہنچایا گیا ہو۔سی این ایس کے مطابق والدہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے با پ کی بیماری کے بارے اپنی قسمت کو کوس رہاتھا اور یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک اولاد اپنے بیمار باپ کو اس حا لت میں چھوڑ کر اپنی جان کیسے خطر ے میں ڈال سکتا ہے۔ والدہ نے کہاکہ 5بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور باپ کی بیمار ی کے بعد ان کے گھر کی حالت خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے ریاستی گورنرسے اپیل کی کہ وہ اسکی رہا ئی کے احکا مات صادر کرائیں۔
جھجر کوٹلی ادھمپور گرفتاری معاملہ
