جڈی بل میں مجلس حسینی کا انعقاد

 سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مدین صاحب جڈی بل میں سالانہ مجلس حسین کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے فلسفہ شہادت و امامت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حق و صداقت کی بالادستی اور ظلم و باطل کی سرنگونی کیلئے ائمہ معصومین کا سیرت و کردار اور عظیم قربانیاں ہر دور میں عالم بشریت کیلئے مشعل راہ ہے۔ معرکہ کربلا جیسے لامثال معرکہ حق و باطل کی یاد کو سرتازہ رکھنے کے مسلمانوں میں ظلم و باطل کے خلاف نفرت اور حق و مظلوم سے ہمدردی کا جذبہ ابھرتا ہے۔