جموں//ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما کی صدارت میں یہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوارڈی نیشن اینڈ مونیٹرنگ کمیٹی( دِشا) کی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں میں عملائی جارہی مختلف ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میںممبر پارلیمنٹ شمشیر سنگھ منہاس، ارکان قانون سازیہ ست شرما، ڈاکٹر کرشن لال بھگت، ڈپٹی کمشنر جموں کمار راجیو رنجن، جے ایم سی کمشنر رومیش کمار اور کمیٹی کے کئی دیگر ارکان بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ممبر پارلیمنٹ نے رمسا ، پی ایم جی ایس وائی، ڈی ڈی یو جی جے وائی، این آر ایل ایم، پی ایم یو جے ایس ایس وائی اور سوچھ بھارت مشن سمیت کئی دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں کی حصولیابیوں کا تفصیلی جائیزہ لیا۔جموں کے ترقیاتی کمشنر نے مختلف سکیموں اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے پریذنٹیشن دی۔
جُگل کشور کی صدارت میں دشا میٹنگ منعقد
