جوڈیشل کمپلیکس کشتواڑ کا افتتاح

 کشتواڑ//کشتواڑ کے نئے جوڈیشل کمپلیکس کا ضلع کشتواڑ کے ایڈ منسٹریٹو جج جسٹس سنجیو کمارشکلہ نے سنیچر کے روز افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر بار ممبران کشتواڑ بھی موجود تھے ،جنھوں نے جسٹس شکلہ کا خیر مقدم کیا۔ڈسٹرکٹ جج کشتواڑ ایس سی کٹل اور سی جے ایم بی اے منشی اور منصف کشتواڑ توصیف ماگرے نے انکا ٹھاٹھری میں ان کا استقبال کیا اور انکے ہمراہ کشتواڑ پہنچے۔بار ایسو سی ایشن کشتواڑ کے صدر نے انہیں چیمبروں کی عدم دستیابی سے ہو رہی مشکلات کی جانکاری دی، جس پر انہوں نے فوری طور سے چیمبر تعمیر کرانے کی یقین دہانی کی۔انہوںنے سرکاری آرکیٹیکٹوں کو کشتواڑ میں حاضر رہنے کی ہدایت دی ،تاکہ مطلوبہ چیمبرز اور مقدمہ لڑنے والوں کے لئے شیڈ وغیرہ کی تعمیر کیلئے ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ مباحثہ کیا جا سکے۔نئے جوڈیشل کمپلیکس میں آج سے کام و کاج شروع ہوا ہے۔اس موقعہ پر شکلہ نے جوڈیشل افسروں کے ساتھ علحیدہ میٹنگ کی۔