بچوںکے استحصال کی روکتھام کیلئے سماج سے تعاون طلب کیا
ڈوڈہ//ایس ایس پی ڈوڈہ شبیراحمدملک کی ہدایات پر ضلع پولیس لائن ڈوڈہ میں ’جووینائل جسٹس ۔کیئراینڈپروٹیکشن آف چلڈرن )ایکٹ ‘کے موضوع پرایک ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔اس موقعہ پراے ایس پی ہیڈکوارٹرڈوڈہ نے جوڈیشل افسران اورپولیس کاجووینال جسٹس ایکٹ کی عمل آوری میں رول کواُجاگرکیا۔انہوں نے فریقین پرزوردیاکہ وہ ایکٹ کے مکمل نفاذکویقینی بنانے کیلئے آپسی تعاون کے ساتھ کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرفردکوچاہیئے کہ وہ جووینائل جسٹس کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے اس کی عمل آوری میں متحرک رول اداکرے۔پی اوروہت ٹڈیال اورسجادحسین کونسلرسی پی ایس نے بھی شرکاسے خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے سماج میں ایکٹ کے بارے میں جانکاری عام کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے استحصال کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سماج کواپنارول اداکرنے کی ضورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں پرمظالم کونظراندازنہیں کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بچیوں کے ساتھ امتیازکوروکنابھی انتہائی ہے اورسماج میں لڑکے اورلڑکی کے تئیں امتیازکیلئے عوام کوبیدارکیاجاناچاہیئے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بچے اوربچی میں تفریق نہ کریں اوربچوں پرتشدداوران کے استحصال کوروکنے کیلئے انتظامیہ کوتعاون دیں۔ڈی ایس پی ڈی اے آرمنظورایاز نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے استحصال کے بڑھتے ہوئے واقعات پرتشویش کااظہارکیااورماضی کے اعدادوشمارپیش کئے۔اس دوران ورکشاپ میں کونسلرسی پی ایس سجادحسین ،ایس پی آپریشنس ڈوڈہ رویندرپال سنگھ، اے ایس پی ڈوڈہ ہیڈکوارٹر ماسٹرپاپسی ، پی اوروہت ٹڈیال، محترمہ نازیہ کوثرشان پی اوآئی سی پروٹیکشن افسرسی پی ایس ڈوڈہ ،ڈی ایس پی ڈی اے آرمنصورایاز،سماجی کمارن شول ویلفیئرڈوڈہ کے علاوہ محکمہ پولیس کے ایک سوسے زائدافسران واہلکاران موجودتھے۔