جون میں جی ایس ٹی کی 92,849 کروڑ وصولی

نئی دہلی// کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاستوں کی طرف سے سخت لاک ڈاون لگائے جانے کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں کے متاثر ہونے سے جی ایس ٹی ریونیو کلکشن پر بھی اثر پڑا ہے ۔ اس برس جون مہینے کے لئے 5جولائی تک کل ملاکر 92,849کروڑ روپے کا جی ایس ٹی ریونیو کلکشن ہوا جو گزشتہ نو مہینے میں سب سے کم ہے ۔کورونا کی پہلی لہر کے بعد ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں آرہی تیزی کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ریونیو کلکشن میں بھی تیزی کا رجحان جاری تھا جس سے گزشتہ آٹھ مہینے مسلسل جی ایس ٹی ریونیو کلکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا تھا لیکن جون مہینے میں اس میں گراوٹ آئی ہے ۔ حالانکہ اب بھی گزشتہ برس جون میں ہوئے جی ایس ٹی ریونیو کلکشن کے مقابلہ میں اس بار 2فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اب جولائی مہینے سے پھر اس ریونیو میں اضافہ ہونے کی امید کی جارہی ہے کیونکہ ملک کی بیشتر ریاستوں نے کورونا کی وجہ سے نافذ سخت قواعد میں نرمی کی ہے اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آنے لگی ہے ۔اکتوبر 2020سے مسلسل جی ایس ٹی ریونیو کلکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہے ۔ اکتوبر 2020میں 105,155کروڑ روپے ، نومبر 2020میں 104,963کروڑ روپے ، دسمبر 2020میں 115,174کروڑ روپے اور اس برس جنوری میں 119,875کروڑ روپے ، فروری میں 113143کروڑ روپے ، مارچ میں 123902کروڑ روپے ، اس برس اپریل میں یہ رقم ا ب تک ریکارڈ 141384کروڑ روپے رہی تھی ۔