جونیئرانجینئروں اورپولیس سب انسپکٹروں کے بھرتی امتحانات جموں اورسرینگر مراکزکیلئے33مبصرنامزد

بلال فرقانی

سرینگر//انتظامیہ نے محکمہ جل شکتی کے جونیئر انجینئروں اور پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی کیلئے کمپیوٹر کی بنیاد پرتحریری امتحانات کیلئے جموں اور سرینگر کے مراکز میں33مبصرین کو نامزد کیا ہے۔ کمپیوٹر کی بنیاد پر یہ تحریری امتحانات جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے جموں اور کشمیر کے مختلف امتحانی مراکز میں5اور6دسمبر کے علاوہ رواں ماہ میں7سے19دسمبر تک لئے جائیں گے۔ حکام کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق وادی میں امتحانی مراکز کیلئے18مبصرین کو نامزد کیا گیا ہے جن میں اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بانڈی پورہ سید الطاف حسین موسوی، محکمہ تعلیم کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ میں پرسنل افسر عطاالمنعم ٹاک،اسسٹنٹ کمشنر پنچایت پلوامہ اوئیس مشتاق، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ملک وسیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر بلال مختار ڈار،ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس کشمیر سرتاج حسین اور سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سیکریٹری منتشا بنت رشید شامل ہیں۔آرڈر کے مطابق ان مبصرین میں اسسٹنٹ کمشنر(نزول) سرینگر ناصر محمود خان، محکمہ اربن اینڈ لوکل باڈئز کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر محمد رفیق بٹ، محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر احسان الحق چستی، نظامت سماجی بہبود کشمیرمیں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر( ایڈمنسٹریشن) محمد اشرف، محکمہ صنعت و حرفت کے ڈپٹی سیکریٹری سید ندئم اقبال اندرابی، لیک کنزرویٹشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر کے کلکٹر گلزار احمد بٹ، اسی ادارے کے سیکریٹری عرفان بہادر،ضلع منرل افسر پلوامہ پیر زاہد احمد اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سیکریٹر ی مدثر حسین شامل ہیں۔آرڈر کے مطابق یہ افسراں سرینگر اور جموں میں سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے3دسمبر کو صلاحیت سازی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق جموں میں ان امتحانات کیلئے15مبصرین کو نامزد کیا گیا ہے جن میں اسسٹنٹ کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ناصر علی،محکمہ شہری رسدات،خوراک و امور صارفین جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید راتھر، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کلکٹر کسم چب،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جموں ریحانہ اختر بجلی، ضلع ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر جموں کی ڈپٹی ڈائریکٹر منیشا کول، امرناتھ شرائن بورڈ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر وکاس آنند اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری سنجیو شرما شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق ان مبصرین میں میڈیکل سپلائز کارپوریشن کے جنرل منیجر جموں انشو مالی شرما، ضلع منرل افسر ادھمپور اور انکے جموں کے ہم منصب، سلام الدین و گلشن کمار،اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ریاسی اومیش شان، ضلع منرل افسر کھٹوعہ اور انکے سامبا کے ہم منصب راجندر سنگھ و محمد سعید ،محکمہ سیاحت کے ڈپٹی سیکریٹری ویشو پرتاپ سنگھ اور جموں کشمیر ہاوسنگ بورڈ جموں کے کلکٹر مشتاق احمد شامل ہیں۔