سرینگر// انتظامیہ نے جونائل جسٹس بورڈ کے ممبران اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کے سربراہ و ارکان کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کے قیام کو منظوری دی ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کی انتظامی سیکریٹری شیتل نندا کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جونائل جسٹس بورڈ اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کے چیر پرسنوں و ممبران کو فوری طور پر2ما ہ یا جب تک نئی تقرریاں عمل میں نہیں لائی جاتی ، توسیع کو منظوری دی گئی۔ آرڈر میں کہا گیا کہ تاہم یہ توسیع سرکاری آرڈر نمبر13SW of 2021 محررہ27فروری2021میں درج ضوابط و شرائط ہی لاگو ہونگی۔
جونائل بورڈ وچائلڈ ویلفیئر کمیٹیاں
