جولائی کی 8 اور 13 تاریخ کو انٹرنیٹ سروس معطل نہیں ہوگی: آئی جی پی کشمیر

سری نگر// پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بدھ کے روز کہا کہ 8 جولائی اور 13 جولائی کو انٹرنیٹ خدمات کو معطل نہیں کیا جائے گا لیکن "امن کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اپنی نگرانی میں اضافہ کرے گی"۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے آئی جی پی کے حوالے سے بتایا” پوچھا جارہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نام پر جاری ہونے والے پوسٹروں کے پیش نظر انٹرنیٹ کو معطل کیاجائے گا ،جن میں دونوں تاریخوں پر ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے“۔
کمار کے مطابق ”تاہم گیلانی کے کنبہ کے افراد نے ان پوسٹروں کی تصدیق نہیں کی ہے“۔
انہوں نے مزید کہا "پولیس انٹرنیٹ کو معطل نہیں کرے گی لیکن 8 جولائی اور 13 جولائی کو نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا“۔
کمار نے دعوی کیا کہ 5 اگست 2019 سے "کشمیر میں کوئی شہری ہلاکت نہیں ہوئی جس نے سرحد پار لوگوں کو مایوسی کا نشانہ بنایا"۔
انہوں نے کہا " امن مخالف عناصر 8 جولائی اور 13 جولائی کو گڑھ بڑھ پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں ، لیکن ہم ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں“۔
8 جولائی کو حزب کمانڈر برہان وانی کی برسی منائی جارہی ہے جو اس دن اننت ناگ ضلع میں ایک انکاو¿نٹر میں مارے گئے تھے۔
سری نگر میں ڈوگرہ فوج کے ذریعہ 1931 میں اس دن مارے گئے 22 غیر مسلح افراد کو یاد کرنے کے لئے 13 جولائی کو یوم شہدا کے طور پر منایا جاتا ہے۔