جوشِ رحمت

 نیکیوں کا سلسلہ رمضان ہے
"تزکیہ صبرو رضا رمضان ہے"
 
مانگ لے بندے تجھے کیا چاہئے
کیوں نہ ہوجائے عطا رمضان ہے
 
نیکیوں کا کررہے ہیں سب شمار 
نیک بختوں کی دعا رمضان ہے
 
کیوں نہ برسے آسماں سے ہر طرف
رحمت رب کی گھٹا رمضان ہے
 
آرہی ہے اس طرف بھی آج کل
کچھ مدینے کی ہوا رمضان ہے
 
آج قدرت کے قلم سے مومنو
لکھ رہا ہے رب عطا رمضان ہے 
 
روزہ داروں پر برستی ہے جناب 
جوشِ رحمت کی گھٹا رمضان ہے
 
 
کشمیریونیورسٹی حضرت بل سرینگر کشمیر
رابطہ۔۔۔9906540315