سرینگر// جواہرنگر میں واقع بیت الہلال یتیم خانہ میں سرکرہ صحافیوں نے یتیموں کے ساتھ افطار میں شرکت کرتے ہوئے ان بچوں کے تحفظ اور وقار کیلئے معقول اقدامات اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ کشمیر ایوان صحافت کے صدر اور ٹی وی جرنلسٹ شجاع الحق نے اس موقعہ پر یتیم خانوں میں زیر پرورش بچوں کی بہترین نگہداشت پر توجہ مبذول کرانے کی صلاح دیتے ہوئے جموں کشمیر یتیم فائونڈیشن کی سماجی خدمات میں کردار کی سراہنا کی۔معروف صحافی الطاف حسین نے یتیم خانوں کے انتظامی طریقہ کار میں تبدیل لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یتیم خانوں کے منتظمین کے ساتھ کھلی بحث و مباحثہ کے ادوار ہونے ۔ دور درشن سرینگر کے شعبہ خبر کے سربراہ سلمان نظامی نے بیت الہلال کے طلاب کی صلاحتوں اور ہنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں میں اعتماد سازی کو بڑانے کی ضرورت ہے۔صحافی ماجد جہانگیر نے طلاب پر زور دیا کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنا مستقبل سنواریںاور اپنی زندگی کے مقاصد کو پورا کریں۔تقریب میں سرینگر ٹائمز کے معان مدیر ساحل صوفی سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔اس سے قبل بیت الہلال میں زیر پرورش بچوں نے اپنا تعارف پیش کیا،اور صحافیوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔جموں کشمیر یتیم فائونڈیشن کے سابق چیئرمین محمد رفیق لون نے یتیم فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد اور زمینی سطح پر کئے جانے والے کام کا خاکہ پیش کیا،جبکہ فائونڈیشن کئے ڈاکٹر احمد حسین اور ماسٹر محمد امین بٹ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
جواہر نگر میں سرکردہ صحافیوں کا یتیم بچوں کیساتھ افطار
