سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جواہرنگر میں آگ کے ہولناک واقعہ میں یتیم خانہ اور دو رہائشی مکانوں کے خاکستر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ آتشزدگان کی بازآبادری کیلئے فوری طور اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے حکومت خصوصاً ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کے عارضی قیام و طعام کا بندوبست کریں نیز آتشزدگان کے حق میں مفت راشن کیساتھ مفت عمارتی لکڑی اور ٹین کی چادریں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ریڈ کراس سوسائٹی کے حکام سے بھی اپیل کی کہ متاثرین کی امداد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے صاحب سروت حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ یتیم خانہ کی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
جواہر نگر آتشزدگان،این سی کی بازآباد کاری اپیل
