جواہر نوودیا ودیالیہ کشتواڑ کا افتتاح

 کشتواڑ// پیر کے روز جواہر نو اودیا ودیالیہ کا افتاح کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اپنے خطاب میں ضلع میں ایک اور اولین تعلیمی ادارہ قائم کرنے پر لوگوں کو مبارک باد دی اور اسے ضلع کے لئے ایک عظیم دن قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے تعلیم کی رسائی کو ترجیح دی جاتی تھی لیکن اب معیاری تعلیم فراہم کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔انہوں نے طلاب کو اعلی تعلیم یافتہ سٹاف سے فائدہ اُٹھا کر لگن سے پڑھائی کرنے کیلئے کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس اعلی ٰ تعلیمی ادارے سے ضلع کے طلاب یقینی طور سے مستفید ہو ں گے۔انہو ں نے سکول کی عمارت کم سے کم وقت میں مکمل کرنے پر محکمہ دیہات سدھار کی سراہنا کی۔سکول کے پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر ،جی ایم این ایچ پی سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت ہی ضلع میں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوسکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے میں داخلہ کیلئے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے75فیصدی ریزرویشن ہوگی جبکہ شہری علاقوں کے لئے25فیصدریزرویشن ہوگی۔اس موقعہ پر جے این وی سکول کے طلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔بعد ازاں ، ڈی سی نے کلاس روموں ، ہوسٹل کے کمروں ،میس ،لائبریری، کلاس لیبارٹری و غیرہ کا بھی معاینہ کیا۔اس موقعہ پراے سی ڈی کشتواڑ انیل کمار چندیل، پرنسپل جے این وی کشتواڑ روشن لعل، پرنسپل جے این وی ڈوڈہ رویندر کمار و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ جے این وی کے طلاب و سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔