جواہر نووداودھیالیہ کا داخلہ امتحان 30 اپریل کو ہوگا منعقد | ضلع کشتواڑ کے دو امتحانی مراکز میں 422 امیدوارکرینگے شرکت

نیوز ڈیسک
کشتواڑ/ جواہر نوودا ودھیالیہ سمیتی نے سال 2022کے داخلہ کیلئے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں 30 اپریل کو مقابلہ جاتی امتحان منعقد کرایا جائے گا۔ضلع کشتواڑ میں بھی اس مقابلہ جاتی امتحان میں کثیر تعداد میں بچے شامل ہو رہے ہیں۔ پرنسپل جواہر نووداودھیالیہ کشتواڑ ایچ این پانڈے نے اس سلسلے میںکہا کہ سال 2022 کیلئے یہ امتحان ضلع کشتواڑ کے 2 سرکاری سکولوں بوائز ہائی سکینڈری سکول کشتواڑ اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کشتواڑ میں منعقد کرایا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سال ضلع کشتواڑ کے 422 طلباء نووداودھیالیہ میں داخلے کیلئے قسمت آزمائی کریں گے جن میں سے 40 سر فہرست طلباء کو داخلے کیلئے چنا جائے گا۔پرنسپل نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے ایڈمٹ کارڈز www. Cbseitems. nic. In پہ جا کر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور ڈاون لوڈ کرنے کے بعد اپنے اسکول کے پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے دستخط لے کر 30  اپریل کو امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں۔