جوالہ پور میں پولیس کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہمتام

 کشتواڑ// رینج پولیس ہیڈ کوارٹر بٹوت نے ضلع کشتواڑ کے علاقے جوالہ پور میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی کے آر رینج ڈاکٹر سنیل گپتا کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے بنون ہایرسکینڈری اسکول کے احاطے میں تقریب کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔دو ٹیمیں ینگسٹر بھاٹیاس اور نالی فائنل میں پہنچیں جو کہ ینگسٹر بھاٹیاس نے بہترین تین گیمز میں 2-1 کے سکور سے جیت لیا ۔ٹورنامنٹ کے فاتح اور رنر اپ کو میڈلز، ٹرافی سے نوازا گیا اور میرٹ کے سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کی گی۔ اپنی خدمات فراہم کرنے والے معززین کو بھی میومنٹوز پیش کیے گئے۔ مقامی لوگوں اور ملحقہ دیہات کے مکینوں پر مشتمل ایک بڑے اجتماع نے اس موقع پر میچ کو دیکھا۔ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج ڈاکٹر سنیل گپتا آئی نے اپنی تقریر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے تئیں ضلع کشتواڑ کے ایک بہت دور دراز علاقے جوالہپور کے نوجوانوں کے جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہوئے شرکاءاور تماشائیوں کو یقین دلایا کہ وہ جے کے پی کے ایسے اقدامات کو آگے بڑھائیں گے جن میں پلیٹ فارم مہیا کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ڈی کے آر نے مزید کہا کہ ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں پوری رینج میں مختلف سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں جیسے کیرئیر کاو¿نسلنگ، صفائی مہم، پینٹنگ مقابلہ، میراتھن دوڑ، میوزیکل اجتماعات اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں جیسے فٹ بال، کھو کھو۔