جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کی سر نو بحالی کے احکامات صادر

سرینگر// حکومت نے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر ظہور احمد میر کا اٹیچمنٹ آرڈر واپس لے کر اُن سے کہا کہ وہ جے ڈی آئی کشمیر کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی شروع کریں۔ اس حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حکمنامہ نمبر39-ID آف2017  بتاریخ10-10-2017 کی رو سے ظہور احمد میر( کے اے ایس) کو ناظم اطلاعات کے دفتر کے ساتھ اٹیچ کیا گیا تھااور یہ حکم نامہ اب واپس لے کر مذکورہ افسر سے کہا گیا ہے کہ وہ جوائنڈ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کے عہدے پر دوبارہ اپنے فرائض انجام دیں۔ یہ اٹیچمنٹ آرڈر وزیر اطلاعات چوہدری ذوالفقار علی کی ہدایات پر واپس لیا گیا ہے تا کہ جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کے کام کاج کو احسن طریقہ سے چلایا جاسکے۔