جنیوا کا مجوزہ اجلاس

واشنگٹن //روسی صدر پیوتن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن 16 جون کو جنیوا میں ملاقات کریں گے جس میں باہمی تعلقات، انتہائی اہمیت کے حامل سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن کے ساتھ 16 جون کو ہونے والے اجلاس میں انسانی حقوق کے مسئلے کو اٹھانا چاہتے ہیں۔بائیڈن نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا ، ‘‘میں جنیوا میں روسی صدر پیوٹن سے ایک دو ہفتوں میں ملاقات کر رہا ہوں اور یہ میں یہ واضح کردوں گا کہ ہم ایک طرف چپ چاپ کھڑے ہوکر اْس کے انسان حقوق خلاف رویوں کو برداشت نہیں کریں گے۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے بیان دیا تھا کہ دونوں رہنما واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات میں استحکام کی بحالی اور متعدد امور پر توجہ مرکوز کریں گے۔26 جنوری کو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنمبھالنے کے فوراً بعد ہی دونوں صدور کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔ دونوں نے نیو اسٹارٹ معاہدہ بھی کیا تھا جو فروری 2026 میں ختم ہونے والا ہے۔ یہ معاہدہ اسلحہ کنٹرول کا واحد معاہدہ ہے جو دو جوہری طاقتوں کے مابین اب تک موجود ہے۔