جنید احمد آرفنز کی ضرورت “کے نئے اسپانسر شب منیجر مقرر”

 سرینگر//جموں کشمیر میںسرگرم ایک فلاحی تنظیم کی ایک میٹنگ میں وادی کی کئی تنظیموں کے عہدیداروں اور رضا کاروں نے تنظیم کے نئے اسپانسر منیجر جنید احمد کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے شرکت کی۔تنظیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ریاض احمد شیخ نے جنید احمد کا تعاون پیش کرتے ہوئے کہا ’’ یتیم بچوں کو مطلوبہ مالی امدادنہیں مل پارہی تھی لہٰذا ہم نے انہیں اسپانسرشپ کی ذمہ داری سونپی ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ ضرورتمند بچوں کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے‘‘۔جنید احمد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’ مجھے اس ادارے کی یہ ذمہ داری سنبھالتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جس کے اراکین دن رات بیوائوں اور یتیموں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے سرگرداں ہیں‘‘۔انہوں نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے اراکین خاص طور پراوڈی ،لولاب اور کیرن سے آئے ہوئے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔