جنگ بندی کازمینی سطح پرکوئی فائدہ نہیں ہوگا:شاہین

 جموں//جنتادل یونائٹیڈ، جے اینڈکے اکائی نے وزیراعظم مودی جو 19 مئی کوریاست کادورہ کررہے ہیں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جموں وکشمیرکے لوگوں کیلئے بالعموم اور نوجوانوں کیلئے بالخصوص پیکیج کااعلان کریں۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق صدرجنتادل یونائٹیڈ ،جی ایم شاہ (شاہین) نے کہاکہ برہان وانی کی ہلاکت کے بعدپی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست بحران کاشکارہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوبے روزگاری کی وجہ سے شدیدمشکلات جھیلناپڑرہی ہے اس لیے نوجوانوں کوروزگاردینے کیلئے لازمی ہے کہ موثراقدامات اٹھائے جائیں اوران کے لئے مناسب پیکیج کااعلان کیاجائے۔وزیراعلیٰ کی طرف سے رمضان کے دوران سیزفائرسے متعلق شاہین نے کہاکہ اس کاکوئی فائدہ زمینی سطح پرنہیں ہوگااوریہ صرف لوگوں کوبیوقوف بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ آل پارٹی میٹنگ بلانے سے ظاہرہوجاتاہے کہ پی ڈی پی حکومت تمام محاذوں پرناکام ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ آنے والے دنوں میں جنتادل یونائٹیڈکاوفدوزیراعظم سے ملاقا ت کرکے ریاست کے حالات کے بارے میں صورتحال کی جانکاری دے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے لوگ مختلف مشکلات سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ دربارمنتقل ہونے کے بعدجموں میں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ لوگوں کے مسائل کاازالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اس سے قبل شاہین نے گوجربستی ،گلی نمبر 5،بیلی چرانا ،نزد فورتھ برج جموں جنتادل یونائٹیڈپارٹی کے دفترکابھی افتتاح کیا۔اس موقعہ پر غلام نبی ڈارسینئرنائب صدر، یش پال شرماضلع صدرمکیش گپتااورعلی اکبر ،اشوک شرماودیگران بھی موجودتھے۔