جموں//شیوسینا(بالاصاحب ٹھاکرے)نے پاکستان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرے کی قیادت تنظیم کے ریاستی صدرڈمپی کوہلی کررہے تھے جبکہ مظاہرین میں اویناش بھاٹیہ چیئرمین ، راکیش گپتا ڈپٹی چیئرمین ،جنرل سیکریٹری منیش ساہنی ، راجن گپتا، راج سنگھ،رمیش گپتا، ششی ابرول ودیگر شیوسیناکارکنان شامل تھے۔مظاہرین نے پاکستان کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستانی جھنڈہ نذرآتش کیا۔ڈمپی کوہلی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج آئے روزسیزفائرکی خلاف ورزی کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک طرف دہشت گردی کیخلاف لڑنے کی بات کرتاہے اوردوسری طرف دہشت گردی کوفروغ دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہندوستانی فوج پرفخرہے جوپاکستانی فوج کاموثرجواب دیتی ہے۔انہوں نے فوج پرپاکستان کوسخت سبق سکھانے پرزوردیا۔اس موقعہ پرراجوسلاریہ،سنجیوکوہلی،رادھے رادھے مہاراج ودیگران بھی موجودتھے۔