جنگ بدر اورحضرت عاشیہ صدیقہؓ کا عرس مبارک

سرینگر// ریاست کے تینوں خطوں کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں جنگ بدر کی تقریب اور عرس مبارک حضرت عایشہ صدیقہؓ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائے گئے۔ اِس سلسلے میں مسجد شریف زیارت حضرت سید جمال دین مدنی ؒ جمالٹہ نوا کدل میں ایک پُر وقار تقریب پرمولانا ریاض احمد ہمدانی نے شہدائے بدر کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا ،کہ اِ س معرکہ میں عالم انسانیت کے محسن انسانیت ، پیغمبر آخرزمانﷺ کے جان باز اسلام کے جان نثاروں کے خود نگران تھے اور اِس معرکے کے غازی حضرت صدیق اکبرؓ، حضرت فاروق اعظمؓ، حضر حیدر کرار علی مرتضیٰ ؓ اورحضرت امیر حمزہ رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ حضرت عاشیہ ؓ کے علمی کمالات اور روحانی ، ریاضت ، تقوا اور تبلیغ اسلام واشاعت میں جو کارنامے امت کی اِس شفیق ماں نے انجام دیئے وہ ہمارے لئے خاصکر ہماری ماں بہنوں اور بیٹیوں کیلئے تا ابد مشعل راہ ہے۔دریں اثناء قدیم مسجد شریف قاضی یار زینہ کدل میں نمازِ ظہر سے قبل وادی کے عالم دین علامہ مولانا شوکت حسین کینگ قادری اور امام و خطیب ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف احمد نے بھی جنگ بدر اور حضرت عاشیہ صدیقہؓ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔