بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے پالہ دھجی نارواو علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے مقامی آبادی میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ریچھ اور تیندوے نے بستی میں داخل ہوکر لوگوں کو پریشان کردیا ہے ۔ ایک مقامی شہری غلام حسن نے بتایا کہ حال ہی میں تیندوے نے کئی بھیڑ بکریوں کو ہلاک کرڈالاجبکہ میوہ باغات اور مکی کی فصل کو زبردست نقصان پہنچا یا ۔ اس کے علاوہ انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے جبکہ لوگوں میں شام ہوتے ہی خوف کا ماحول پایا جارہاہے ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے کیونکہ گائوں ایک پہاڑی پر واقع ہے ۔لوگوں نے محکمہ وئلڈ لائف کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور ایک ٹیم روانہ کرکے ان جنگلی جانوروں کو پکڑلینے کی کوشش کریں تاکہ لوگ خوف کے ماحول سے نکل سکیں۔
جنگلی جانوروں کی موجودگی | پالہ دھجی بارہمولہ میں خوف و دہشت
