جنگلی جانوروں کا بستیوں کی طرف رخ اوڑی میں آبادی خوف و دہشت کی شکار

 فیاض بخاری

بارہمولہ // سرحدی قصبہ اوڑی کے کئی علاقوں میں جنگلی جانوروں نے انسانی بستیوں کی طرف رخ کرنا شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اوڑی اور بونیار تحصیل کے کئی دیہات میں ریچھ اور تیندوے نے انسانی بستی میں داخل ہوکر لوگوں کو کافی پریشان کردیا ہے اور وہ باہر نکلنے میں خوف محسوس کرہے ہیں ۔ مقامی شہری سجاد احمدنے بتایا ہے کہ حال ہی میں تیندوئے نے کئی بھیڑو ں اور بکریوں کو نشانہ بناکر ہلاک کرڈالا۔ اس کے علاوہ انسانی جانوں کو بھی کافی خطرہ لاحق ہے جبکہ لوگوں میں دن کے علاوہ شام ہوتے ہیں خوف کا ماحول پیدا ہوتا ہے ۔ لوگوں نے محکمہ وئلڈ لائف کے علیٰ آفیسرن نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر اپنی ٹیم بھیجے کر ان جنگلی جانوروں کو قابو میں لایا جاسکیںتاہم یہاں کوئی نقصان نہ ہو ۔